26 جون 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائي مجید نامجو نے کہا ہےکہ ایران پاکستان کے لئے اپنی بجلی کی برآمدات میں اضافہ کرنے کو تیار ہے۔

ابنا: مجید نامجو نے تہران میں پاکستان کے وزیر پیٹرولیم عاصم حسین سے ملاقات میں کہا کہ ایران، پاکستان کو اپنی ضروریات سے زائد بجلی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان مالی ذرایع اور بجلی کی لائنوں کا انتظام کردے تو ایران پاکستان کے لئے بجلی کی سپلائي میں اضافہ کردے گا۔ مجید نامجو نے مزید کہا کہ ایران ، پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقے میں دو سو تیس وولٹ کی لائنیں بچھا رہا ہے اور پاکستان کو ایران سے بجلی خریدنے کےلئے ضروری اقدامات کرنے ہونگے۔ عاصم حسین نے کہا کہ پاکستان بجلی کی لائنیں بچھانے کے لئے ایران کے تجربوں سے استفادہ کرنا چاہتا ہے اور ایران سے بجلی کی خریداری میں اضافہ بھی کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی خریدنا چاہتاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت